مقابلے کی نفسیات

Admin
0

 #سادہ_سی_باتیں

۱- کسی کی زندگی کا تجربہ علم ہی کی ایک شکل ہے

۲- غلطی کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم بار بار وہی غلطیاں دہرانا ضرور ایک مسئلہ ہے

۳- غلطی کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کام درست طریقے سے بھی ہو سکتا ہے لہذا کام کو درست طور پر کرنے کا طریقہ تلاش کریں

۴- مجھے نہیں معلوم ہے کہ بےلوث خدمت کا کیا صلہ ہوگا مگر جو بھی ہوگا وہ شاندار ہی ہوگا

۵- علم کے علاوہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جیسے آسانی سے جمع بھی کیا جاۓ اور پھر چھینے کا ڈر بھی نہ ہو

۶- علم وہ واحد دولت ہے جیسے کوئی بھی چھین نہیں سکتا ہے

۷- آسان اور مشکل، سادہ اور پیچیدہ کا تعلق سمجھنے سے ہے جس میں اگر سمجھ میں آ جاۓ تو آسان اور سادہ، نہ آے تو مشکل اور پیچیدہ یعنی اصل معاملہ سمجھنے کا ہے

۸- عقل نفرت کرنے کے عمل کی خوبیوں اور خامیوں کو باآسانی سامنے لا سکتی ہے

۹- انسانی زندگی کا پہلا استحکام خیالات میں آتا ہے جس کے بعد باقی معاملات میں استحکام آتے چلے جاتے ہیں

۱۰- عقل جذبات بناتی ہے اسی لیے عقل جذبات سے آگے ہے

۱۱- وقت انسان کو جتنی مہلت دیتا ہے اُس میں سب سے زیادہ جو چیز جمع کی جا سکتی ہے وہ علم ہے

۱۲- کمزور معاشروں میں سیاسی، معاشی اور سماجی جذبات کو بھڑکانا اُنہیں مزید کمزور کرتا ہے

۱۳- روٹی کی چوری وہ واحد جرم ہے جس کی سزا چور کو نہیں حاکمِ وقت کو ملنی چاہیے

۱۴- زندگی خود اتنی مسابقتی ہے کہ آپ کو لوگوں سے مقابلہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ لوگوں کو ساتھ ملانے کی ضرورت ہے

۱۵- جذباتی ہونے کا مطلب ہوتا ہے کہ زندگی کو صرف ہار اور جیت کے تناظر میں دیکھنا



۱۶- حقیقت پسند ہونے کا مطلب ہوتا ہے کہ زندگی میں سب کو آگے بڑھنے دینا اور اُن کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرنا

۱۷- انسانی زندگی کا سب سے ناپسندیدہ عمل جھوٹ بولنا ہے

۱۸- سچ بولنا یقیناً ایک جرات مندانہ عمل ہے

۱۹- جھوٹ انسان کو حقیقت سے دور کر دیتا ہے

(عبدالغفور / ۱۰ ستمبر ۲۰۲۲)

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Ok, Go it!